the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



آسٹریلیا کے حکام نے کہا ہے کہ موزمبیق کے ساحل کے قریب سے ملنے والے ملبے کے دو ٹکڑے "ممکنہ طور پر" دو سال قبل لاپتا ہونے والے ملائیشین بوئنگ طیارے کے ہی ہو سکتے ہیں۔

ان میں سے ایک تقریباً ایک میٹر لمبا دھات کا ٹکڑا ہے جو رواں ماہ کے اوائل میں ایک امریکی سیاح کو ساحل کی ریت پر سے ملا تھا جب کہ ایک ٹکڑا گزشتہ دسمبر میں جنوبی افریقہ کے ایک نوجوان کو ملا جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں منانے یہاں آیا ہوا تھا۔

آسٹریلیا کے وزیر ٹرانسپورٹ ڈیرن چیسٹر نے ایک بیان میں کہا کہ ان ٹکڑوں کے تجزیے سے پتا چلا ہے کہ یہ "غالباً"



فلائیٹ 370 کا حصہ ہیں جو آٹھ مارچ 2014ء کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتا ہوگئی تھی۔ اس پر عملے سمیت 239 افراد سوار تھے۔

ہوابازی کے محکمے کے حکام باور کرتے ہیں کہ یہ جہاز بحر ہند پر پرواز کرتے ہوئے موزمبیق کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

اس کی تلاش کے لیے کی جانے والی سرگرمیوں میں کارکنوں نے تقریباً ایک لاکھ مربع کلومیٹر علاقے کو چھان مارا تھا۔

گزشتہ جولائی میں اس طیارے کے پر کا ایک حصہ بحرہند میں فرانسیسی جزائر سے ملا تھا۔

حکام حال ہی میں جنوبی افریقہ کے ساحل سے ملنے والے ملبے کے ایک اور حصے کا بھی تجزیہ کر رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.